ملک اشرف: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی لاہور رجسٹری پہنچ گئے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس بننےکےبعدپہلی مرتبہ لاہوررجسٹری میں سماعت کرینگے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا.
جسٹس شکیل احمد اور جسٹس اشتیاق ابرہیم پر مشتمل تین رکنی بینچ آج سے 27 جون تک مختلف مقدمات کی سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔