ٹیکسٹائل انڈسٹری  پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپورٹ ہے، گوہر اعجاز

ٹیکسٹائل انڈسٹری  پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپورٹ ہے، گوہر اعجاز
کیپشن: Gohar Ijaz, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے پیٹرن انچیف گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ  "مہنگی گیس ملنے سے ہماری ایکسپورٹ کور یورس گیئر لگ  گئے ہیں۔"

 تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین  آصف زرداری اپٹما ہاوس پہنچے،گروپ لیڈر اپٹما گوہر اعجاز نے آصف علی زرداری کا استقبال کیا،جہاں ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ایکسپورٹ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع ہر گوہر اعجاز نے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ " ٹیکسٹائل انڈسٹری  پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپورٹ ہے,ماضی میں ہم نے کہا ہمیں بین الاقوامی  مارکیٹوں تک رسائی چاہیے،آپ نے کپاس کی امپورٹ پر بین ختم کروادیا تھا۔

 انہوں نے آصف علی زرداری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کے دور حکومت میں 13 ارب ڈالر سے زائد کی ایکسپورٹ کی،آپ نے فری مارکیٹ رسائی تک اپٹما کی مدد کی,جب سوئی گیس آفس کے سامنے احتجاج کیا آپ نے ہمیں بلایا ،آپ نے ایس این جی پی ایل کو کہا ہماری ترجیح ایکسپورٹ ہے.

 انہوں نے کہا کہ ہم نے آپ سےکہا کہ کاٹن ریسرچ پرایئویٹ سیکٹر کو دیں ،آپ نے عمل کیا  کاٹن سیڈ ریسرچ پر وسائل لگائے، اس سال 14 ملین بیلز گانٹھیں ہوئیں،جب تک انرجی پرائس ریجن کے مطابق نہ کریں, ٹیکسٹائل نہیں چل سکتی،جب ریجنل پرائس دی ہم 19 بلین ڈالر کی ایکسپورٹ پر چلے گے۔

 گوہر اعجاز نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ"  پنجاب کی صنعت کو دنیا کی قیمت سے مہنگی گیس نہ دیں، مہنگی گیس ملنے سے ہماری ایکسپورٹ کو ریورس گیئر لگ گیا ۔"

 اس موقع پر  نگران صوبائی وزیر شیخ محمد تنویر ،چیرمین اپٹما پنجاب حامد زمان ،سینئر وائس چیرمین کامران ارشد ،وائس چیرمین اسد شفیع سمیت دیگر ممبران موجود تھے ۔

Bilal Arshad

Content Writer