عثمان بزدار کو کیا کیا مراعات ملیں گی ؟ کابینہ نے منظوری دے دی

عثمان بزدار کو کیا کیا مراعات ملیں گی ؟ کابینہ نے منظوری دے دی
کیپشن: Usman Buzdar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب کابینہ نے سابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کو مراعات کی منظوری کے لئے بھیجی گئی سمری منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کو ایلیٹ پولییس کی دو گاڑیوں سمیت مناسب سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔سابق وزیراعلی کو پانچ پرسنل اسٹاف پر مبنی عملہ فراہم کیا جائے گا۔عملے کے پانچ افراد میں سے دو کم سے کم گریڈ 17 کے افسران ہوں گے۔

سابق وزیراعلی اور ان کے اہلخانہ کو طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔سابق وزیراعلی اور ان کی فیملی پنجاب حکومت کے تمام ریسٹ ہاؤسز استعمال کر سکیں گے۔ حکومت کی متعین کردہ دیگر مراعات اور سہولیات بھی سابق وزیراعلی اور ان کی فیملی کو دی جائیں گی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر