ویب ڈیسک : اداکارہ ایمان علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو کے کیپشن میں ہیش ٹیگ ’انتظار نہ کرو‘ اور ’لیٹس بیٹ ایم ایس‘ کا استعمال کیا۔
تفصیلات کے مطا بق ویڈیو کے آغاز میں انہوں نے بتایا کہ 2006 میں وہ اپنے کیرئیر کے عروج پر تھیں، ہر میگزین کے سرورق پر میری تصویر ہوتی تھی ، غرض کہ سب کچھ بہترین چل رہا تھا کہ ایسے میں ’ملٹی پل اسکلیروسز ‘ جیسی جان لیوا بیماری کی تشخیص ہوئی۔
View this post on Instagram
ایمان علی نے بتایا کہ اس وقت یہ میری زندگی کا سب سے بڑا چیلنج بن گیا ، انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس بارے میں پتہ ہی نہیں ہے کہ ’ملٹی پل اسکلیروسز‘ میں ہوتا کیا ہے ، اس کے زندگی گزارنا کتنا اذیت ناک ہے۔اس بیمار ی میں کچھ اس طرح تھا کہ اسکرپٹ پڑھتے ہوئے اچانک دھندلا نظر آنا، آٹھ گھنٹے سونے کے باوجود تھکن دور نہیں ہوتی، ہر وقت بس ایک ہی ڈر لگا رہتا ہے کہ آج کا دن کیسا گزرے گا۔ میں نے اتنی تکالیف جھیلنے کے بعد بھی ہمت نہیں ہاری۔ کام کرتی رہی اور شادی بھی کرلی۔ ایما ن علی نے مزید کہا کہ تشخیص کے فوری بعد معالج سے رابطہ آپ کو زندگی بھر کی معذوری سے بچا سکتا ہے۔
View this post on Instagram