وزیراعلی ٰ پنجاب کا چودھری پرویزالہیٰ کی ملاقات پرردعمل

CM RESPONSE ON SPEAKER N ZARDARI MEETING
کیپشن: CM RESPONSE ON SPEAKER N ZARDARI MEETING
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق صدرآصف  زرداری اورچودھری پرویزالہیٰ کی ملاقات پروزیراعلی ٰ پنجاب کا ردعمل ،وزیراعلیٰ   پنجاب کاکہنا تھا کہ سیاسی لوگ ہیں ملتے رہتے ہیں دونوں رہنماؤں کی ملاقات سے کوئی مسئلہ نہیں۔

 تفصیلات کےمطابق   وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی جس دوران  صحافی نے آصف علی زرداری اور چودھری پرویزالہیٰ کی ملاقات کے حوالے سے سوال کیا،دونوں رہنماؤں کی میٹنگ سے تبدیلی کوکوئی خطرہ نظرآرہا ہے؟صحافی کا سوال،وزیر اعلیٰ  پنجاب نے جواب دیا کہ  کوئی اورسوال ہے تو کریں۔
پنجاب اسمبلی سے روانگی کے وقت چودھری پرویز الہیٰ اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات پروزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے جواب دےہی دیا   کہا  کہ سیاسی لوگ ہیں ملتے رہتے ہیں دونوں رہنماؤں کی ملاقات سے کوئی مسئلہ نہیں۔