عثمان علیم: جوہر ٹاؤن دھماکے کے پیش نظر جناح ہسپتال میں سہولت سنٹر فوری قائم کرنے کے احکامات، کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ دکھ کی گھڑی میں لواحقین کو مکمل معلومات اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جوہر ٹاؤن دھماکہ کے متاثرین کیلئے سہولت سنٹر کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے، سہولت سنٹر سے لواحقین کو بروقت معلومات، کھانا و دیگر سہولیات فراہم ہوں گی۔
جوہر ٹاون دھماکے میں متاثر ہونے والوں کے لواحقین کے لیے جناح ہسپتال میں ہیلپ ڈیسک اور سہولت سنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔لواحقین سے گزارش ہے کہ متاثرین کے حوالے سے معلومات یا ہسپتال میں کسی بھی قسم کی مدد کے لیے رابطہ کریں#LahoreBlast #Lahore #MyCity #MyPeople pic.twitter.com/r2z8JjlQGJ
— Muhammad Usman Younis (@CaptainUsman) June 23, 2021
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تکلیف کی اس گھڑی میں انتظامیہ ہر ممکن سہولیات کیلئے کمربستہ ہے، جناح ہسپتال کے سینئر ڈاکٹرز باقاعدگی سے متاثرین کے لواحقین کو اعتماد میں لیں گے۔ کمشنر کا مزید کہنا تھاکہ جناح ہسپتال میں ملک کے اعلیٰ ڈاکٹرز ہیں اور علاج معالجہ کی بہترین طبی سہولیات میسر ہیں۔