بالی ووڈ اداکارسوشانت کی گرل فرینڈ کی تصاویر وائرل

بالی ووڈ اداکارسوشانت کی گرل فرینڈ کی تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) بالی ووڈ کے 34 سالہ اداکار سوشانت کی اچانک موت نے بھارت سمیت پاکستان  شوبز انڈسٹری سے وابستہ لوگوں حیران کردیا، سوشانت کی موت کے بعد ان کی گرل فرینڈ ریاچکروتی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  بالی ووڈ کے مشہور اداکار  سوشانت سنگھ راجپوت  کی موت پر کچھ مداحوں میں غصہ پایا جارہا ہے انہوں نے بھارتی پولیس نے تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا،بالی ووڈ کے 34 سالہ ادکار سوشانت کی اچانک موت نے بھارت سمیت پاکستان  شوبز انڈسٹری سے وابستہ لوگوں حیران رہ گئے تھے۔گزشتہ روز  اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی ڈاکٹر نے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سوشانت اپنی سابقہ گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈےکو نہیں بھول پارہے تھے۔جس وجہ سےوہ ڈپریشن کا شکار ہوگئے اس کرب سے نکلنے کے لئے انہوں خود کشی کرلی۔سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے میں ان کے والد، 2 بہنیں اور منیجر سمیت 9 افراد کے بیانات قلمبند کرلیے گئے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار نے خودکشی کیوں کی اس بارے پولیس کو کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے،دوسری جانب سوشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریاچکروتی کی بھارتی فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ کے ساتھ کچھ تصاویر  تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں،مہیش بھٹ ادکارہ عالیہ بٹ کے والد ہیں۔وائرل ہونے والی تصویروں کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ تصویریں پرانی ہیں اور انہیں خود اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام سے شیئر کیا تھا۔

ادکارہ سوشانت کی گرل فرینڈ ریا چکروتی نے مہیش بھٹ کی سالگرہ کے موقع پر ان تصویروں کو شیئر کیا تھا اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا تھا کہ’سالگرہ مبارک ہو میرے بڈھا سر، آپ نے مجھے پیار سے سنبھالا، پیار دیا اور اُڑنا سکھایا۔ آپ ایک بے حد اچھے انسان ہیں جو دوسروں کی زندگی روشن کرتے ہیں۔‘

بعدازاں ریاچکروتی نے یہ تصویریں ہٹادیں ہیں جس پر لوگ اب سوال کھڑے کررہے ہیں اور پوچھ رہے ہیں کہ آخر ریا نے یہ تصویریں ڈلیٹ کیوں کیں؟

دوسری جانب  سوشانت کے والد نے پولیس کو بتایا کہ انہیں کچھ نہیں پتہ تھا کہ سوشانت کیوں پریشان ہے۔ڈاکٹر کیرسی چاولہ کا کہناتھا کہ6 ماہ قبل سوشانت سے ملاقات ہوئی تھی،اداکار نےمجھے بتایا کہ رات کو نیند نہیں آتی اور عجیب و غریب خیالات آتے ہیں۔

ڈاکٹرکا کہناتھا کہ سوشانت کی باتوں سے محسوس ہوا وہ اپنی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کے طرز عمل سے خوش نہیں تھےاور وہ اکثر اپنی سابقہ گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے کو بہت یاد کرتے تھے۔سوشانت کو ایسا لگتا تھا کہ ریا سے رشتہ جوڑ کر بہت بڑی غلطی کی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer