سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کو درجہ اول کے اختیارات دینے کا فیصلہ

سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کو درجہ اول کے اختیارات دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک اشرف) اچھی کارکردگی کے حامل سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کو درجہ اول کے اختیارات دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 تفصیلات کے  مطابق چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان کی زیر صدارت ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس 28 جون کو طلب کرلیا گیا، جس میں لاہور ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں تعینات پربیشن پریڈ والے سول ججز کو کنفرم کرنے کی منظوری دی جائےگی، اجلاس میں جسٹس مامون رشید شیخ، جسٹس محمد قاسم خان، جسٹس سید مظاہرعلی اکبر نقوی، جسٹس امین الدین خان سمیت انتظامی کمیٹی میں شامل دیگرججزشریک ہوں گے، اجلاس میں3 سال سے تعینات سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اچھی کارکردگی کے حامل پربیشن پریڈوالے ججز کو ریگولر کرنے اور انہیں درجہ اول کے اختیارات دینے کی منظوری بھی دی جائےگی، اجلاس میں دیگر انتظامی امور بھی زیرِغورآئیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer