لاہور ہائیکورٹ،  سول اور سیشن کورٹس کل بند ہوں گی

Lahore High Court, Courts holiday, Ibrahim Raisi, President of Iran, Lahore visit, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایران کے  صدر  ابراہیم رئیسی کے لاہور دورہ کے دوران لاہور میں تمام عدالتیں بند رکھی جائیں گی۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق کل منگل کے روز ایران کے صدر ابراہیم رئیسی لاہور کا دورہ کریں گے۔ ان کے دورہ کے دوران انتظامی وجوہات کی بنا پر لاہور ہائی  لاہور کی پرنسپل سیٹ اور  مقامی سول اور سیشن عدالتوں میں تعطیل ہو گی۔ 

چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی منظوری کے بعد کل منگل کے روز لاہور کی مقامی عدالتوں میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری  کر دیا گیا۔