گوجرانوالہ کے سول اسپتال سے نومولود  بچہ اغوا

گوجرانوالہ کے سول اسپتال سے نومولود  بچہ اغوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  گوجرانوالہ کے سول اسپتال سے نومولود  بچہ اغواء کر لیا گیا ۔ 

پولیس کے مطابق منڈیالہ وڑائچ کے رہائشی بوٹا کے گھر بچہ کی پیدائش ہوئی تھی، ہسپتال میں خاتون بچے کے دادی کو باتوں میں لگا کر بچہ لے کر رفو چکر ہو گئی ۔ بچے  کے اغواء پر اہلخانہ شدید پریشان ہوگئے۔ 

واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خاتون ملزمہ کی تلاش شروع کر دی گئی۔ 

ایم ایس ارشاداللہ گورائیہ کا کہنا ہے کہ ہماری طرف سے بچہ تحریری طورپہ ورثاء کو دیا گیا۔ ان کی اپنی غفلت تھی بچہ ایک بینچ پہ رکھ کرخودکام میں چلے گئے۔ اسی دوران نامعلوم خاتون بچہ لے کرغائب ہوگئی ۔ 

 اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ہمارے بچہ کو فی الفور بازیاب کروایا جائے ۔