سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 3 دنوں میں بڑھانے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ۔ مسلسل تین دنوں میں حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتیں بڑھائی ہیں ۔
21 جولائی کو پیٹرول4 روپے 93 پیسے مہنگا ہوگیا جبکہ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا تھا ۔ 22 جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔اور آج 23 جولائی کے نوٹیفیکشن کے مطابق پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔