ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبہ کیلئے اہم خبر!  ب فارم کے بغیر  بورڈ امتحانات رجسٹریشن نامکمل قرار

طلبہ کیلئے اہم خبر!  ب فارم کے بغیر  بورڈ امتحانات رجسٹریشن نامکمل قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طلبہ کی رجسٹریشن کے لیے ب فارم نمبر کا اندراج لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ ب فارم نمبر کے بغیر طلبہ کی رجسٹریشن مکمل نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق جن طلبہ کی رجسٹریشن پہلے ب فارم نمبر کے بغیر کی گئی تھی، سسٹم نے ایسے تمام طلبہ کو غیر تصدیق شدہ قرار دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے طلبہ کے ریکارڈ میں فوری طور پر ب فارم نمبر درج کرکے ڈیٹا اپڈیٹ کیا جائے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ ریکارڈ اپڈیٹ نہ ہونے کی صورت میں طلبہ کی رجسٹریشن مکمل تصور نہیں کی جائے گی۔ اس حوالے سے اساتذہ، ہیڈ ٹیچرز اور رجسٹریشن انچارجز کو طلبہ کا ریکارڈ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

واضح کیا گیا ہے کہ 8 اگست کے بعد کسی بھی طالبعلم کی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی، لہٰذا متعلقہ سکول انتظامیہ مقررہ تاریخ سے قبل تمام طلبہ کا ریکارڈ مکمل کرنے کو یقینی بنائے۔