ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایچ ای سی نے بین الاقوامی طلبہ کیلئے سکالرشپس کا اعلان کر دیا

ایچ ای سی نے بین الاقوامی طلبہ کیلئے سکالرشپس کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:ایچ ای سی نے بین الاقوامی طلبہ کیلئے سکالرشپس کا اعلان کر دیاہے۔

ذرائع کے مطابق سکالرشپس کا اعلان سنٹرل ایشیا اور دوست ممالک کے رہائشی طلبہ کیلئے کیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکالرشپس علامہ محمد اقبال سکالرشپ کے تحت فراہم کی جائینگی جبکہ منتخب طلبہ کو انڈرگریجوایٹ ڈگری پروگرامز کیلئے سکالرشپس فراہم کی جائینگی۔

تفصیلات کے مطابق انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی،کمپیوٹر سائنس اینڈ آئی ٹی کی ڈگری میں سکالرشپس دی جائینگی جبکہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز، بزنس اینڈ اکنامکس میں سکالرشپس بھی دی جائینگی۔

مزید برآں، ایگریکلچر اینڈ سوشل سائنسز، فوڈ سکیورٹی کے ساتھ ساتھ  انٹرنیشنل ریلیشن، میڈیا اینڈ لنگویج میں سکالرشپس فراہم کی جائینگی۔

ذرائع کے مطابق سکالرشپس میں ٹیوشن فیس، رہائش، ماہانہ وظیفہ، امدورفت کا خرچہ، دیگر سہولیات شامل ہیں ۔

بین القوامی طلبہ سے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ 10 اگست تک جاری رہے گا۔