سٹی 42 : بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سالانہ اجلاس کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی سربراہی میں آئے وفود اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
صدر ایشین کرکٹ کونسل و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے عشائیہ میں شریک دیگر ممبران سے ملاقات کی۔
ٹی 20 سیریز کے لیے ڈھاکا میں موجود قومی اسکواڈ اور آفیشلز نے بھی ڈنر پروگرام میں شرکت کی۔

قبل ازیں، محسن نقوی کے ڈھاکا پہنچنے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امینالاسلام نے ان کا شاندار استقبال کیا، جس سے دونوں بورڈز کے درمیان مضبوط تعلقات اور اجلاس کے لیے اتحادکا پیغام اجاگر ہوا۔
Mr. Aminul Islam, President of the Bangladesh Cricket Board, warmly received the ACC President Mr. Mohsin Naqvi in Dhaka ahead of the ACC Annual General Meeting ~ reinforcing the spirit of unity and progress in Asian cricket! #ACC pic.twitter.com/UDDUKLiktU
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) July 23, 2025
خیال رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس کل ڈھاکا میں شیڈول ہے۔ محسن نقوی کل ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔