سٹی42: اسرائیل میں پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے پرائم منسٹر نیتن یاہو کو قتل کرنے کی سازش کا سراغ لگایا ہے۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ سازش ایک ستر سالہ خاتون نے کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف کارکن، 70 کی دہائی کی ایک خاتون ہیں جن پر نیتن یاہو کے قتل کی سازش کرنے کا شبہ ہے
کان پبلک براڈکاسٹر کی رپورٹ کے مطابق، وسطی اسرائیل کی ایک معروف حکومت مخالف کارکن کو دو ہفتے پہلے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب انہوں نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو قتل کرنے کی سازش کی تھی، اسرائیلی پولیس نے اس کیس کی تصدیق کی تھی۔
پولیس کے مطابق، اس خاتون کی عمر 70 سال سے زیادہ تھی، پولیس اور شن بیٹ سیکیورٹی سروس نے ان خاتون سے تفتیش کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان خاتون نے دوسرے مظاہرین سے رابطہ کیا اور ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی اور وزیر اعظم کے حفاظتی انتظامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
کان پبلک براڈکاسٹر، جس نے سب سے پہلے اس کیس کی اطلاع دی، کا کہنا ہے کہ تل ابیب سے تعلق رکھنے والی ان خاتون کو دو ہفتے قبل گرفتار کیا گیا تھا اور پھر انہیں وزیراعظم اور سرکاری عمارتوں سے دور رہنے کے حکم کے ساتھ رہا کر دیا گیا تھا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کل، تل ابیب کی عدالت میں خاتون کے خلاف مجرمانہ سازش اور دہشت گردی کے الزامات عائد کیے جائیں گے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خاتون کے نام اور پتے کے حوالے سے عدالت کی طرف سے جاری کردہ گیگ آرڈر موجود ہے جس کی وجہ سے یہ معلومات شائع نہیں کی جا سکتیں۔۔