ویب ڈیسک : لاہور بورڈ کی جانب سے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا۔
میٹرک کے نتائج کی تلاش میں کل ملک بھر میں سٹوڈنٹس آن لائن ویب سائیٹس پر وزٹ کریں گے۔ میٹرک کے آن لائن نتائج معلوم کرنے کے لیے سٹوڈنٹس کو لاہور بورڈ کی ویب سائٹ https://www.biselahore.com/ پر جانا ہوگا۔
جہاں ویب سائٹ کھلتے ہی صفحہ اول پر میٹرک رزلٹ 2025 کا آپشن دیا گیا ہے، جس کو کلک کرنے سے رول نمبر باکس اوپن ہو جائے گا۔
اس رولنمبر باکس میں طلبا کو اپنا رول نمبر درج کر کے اینٹر کرنا ہوگا جس کے بعد ان کا مطلوبہ نتیجہ سکرین پر آ جائے گا۔