سٹی42: لندن کے لیبر مئیر صادق خان نے اپنی حکومت سے فلسطین کی ریاست کو فوری طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
لیبر پارٹی کے سیاستدان اور لندن کے مئیر صادق خان نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا، " جب ہمارے پاس کہنےکو کوئی فلسطینی ریاست ہی باقی نہ رہےگی تو فلسطین میں کوئی دو ریاستی حل نہیں ہوسکتا ۔"
صادق نے کہا، غزہ کے خوفناک مناظر روزبروز بدتر ہو رہے ہیں، بھوک سے نڈھال بچے ملبے کے ڈھیر میں مایوسی کے عالم میں غذا کے متلاشی ہیں، جب کہ امداد کے منتظر فلسطینی خاندانوں کا اسرائیلی فوج قتل کر رہی ہے۔برطانوی حکومت اور عالمی برادری کو اس صورتحال کو روکنےکے لیے اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ اسرائیلی اقدامات کا کوئی جواز نہیں ہے، برطانوی حکومت فوری طور پر فلسطین کو ریاست تسلیم کرے۔