ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی نے ٹی 20کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی

 آئی سی سی نے ٹی 20کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وسیم احمد: آئی سی سی نے ٹی 20کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی.

ویسٹ انڈیزکےروسٹن چیز کی کیریئر بیسٹ پوزیشن حاصل کر لی،ٹی 20آل راؤنڈرز رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی،روسٹن چیز نے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی 20میں 60 رنز بنائے،روسٹن چیزنے2 میچز میں مجموعی طور پر 76 رنز بنائے تھے،شائی ہوپ کی بڑی چھلانگ، دسویں پوزیشن حاصل کر لی،ہوپ نے پہلے ٹی 20 میں 39 گیندوں پر 55 رنز بنائے۔

مچل مارش 3 درجے بہتری سے 23ویں نمبر پر پہنچ گئے،ویسٹ انڈیز کے برینڈن کنگ 4 درجے بہتری سے 30ویں نمبر پر آ گئے،بنگلادیش کے تنزید حسن 18 درجے ترقی کے بعد 37ویں پوزیشن پر آگئے،وحید ہردوئے 2 درجے بہتری کے ساتھ 39ویں نمبر پرآ گئے،پاکستان کے فخر زمان 8درجے بہتری سے 79ویں پوزیشن پر آ گئے،آسٹریلیا کے کیمرون گرین 34 درجے ترقی کے بعد 88ویں نمبر پر آ گئے۔

مستفیض الرحمان بولنگ رینکنگ میں 17 درجے بہتری سے نویں پوزیشن پر آ گئے،مہدی حسن 16ویں، تنزیم حسن ساکیب 37ویں، شرف الاسلام 43ویں نمبر پر آ گئے،پاکستان کے سپنر ابرار احمد 12 درجے ترقی کے بعد 49ویں پوزیشن پر آ گئے۔