میر ظفرالله : پولیس اور ڈاکوؤں کے گٹھ جوڑ پر ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران نے بڑا ایکشن لے لیا۔ ڈاکوؤں سے روابط اور ڈیوٹی میں مسلسل غفلت پر 6 پولیس اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق اہلکار ساجد کولاچی کو ڈاکوؤں سے رابطوں کے الزام میں نوکری سے برخاست کیا گیا۔دیگر اہلکاران جمیل مھر، ظھور مھر، امید رک، امداد مھر اور منظور خلجی کو مسلسل غیر حاضری اور فرائض سے غفلت پر برطرف کیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی اور انعام دیا جائے گاجبکہ غفلت اور جرائم پیشہ عناصر سے روابط پر سخت کارروائی ہوگی۔