(ویب ڈیسک)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے اور انڈیکس نے ایک مرتبہ پھر ایک لاکھ 40 ہزار کی حد عبور کر لی ۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روزپاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا ، 100 انڈیکس میں 662 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 82 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 420 پوائنٹس پر بند ہوا تھا ،سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔