ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چودھری شجاعت سے کاغذ پر انگوٹھا لگوایا گیا، فواد چودھری کا انکشاف

Fawad Chaudhry
کیپشن: Fawad Chaudhry
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے طاقتور قوتوں سے کہتا ہوں کہ پاکستان کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکرنے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا، ملک کے سینئر قانون دان یکسو ہیں کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین کے خلاف ہے، میرا خیال ہے سپریم کورٹ کو ڈپٹی اسپیکر کو توہین عدالت میں طلب کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر نے کل ہماری اخلاقیات کا جنازہ نکال کر آئین کو ملیامیٹ کر دیا، ہمارا کوئی پلان بی نہیں ہے لیکن اس نظام کے خلاف عوام میں غصہ اور مایوسی ہے، حمزہ شہباز منتخب وزیراعلیٰ پنجاب نہیں ہیں، انصاف کے لیے سپریم کورٹ آئے ہیں، توقع ہے سپریم کورٹ انصاف فراہم کرے گی، انصاف نہ ملا تو لوگ اپنا راستہ خود نکالیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت کہتے ہیں عمران خان کا امیدوار نہیں چاہیے، چوہدری شجاعت بیمار ہیں ان کی فیصلہ کرنے کی صلاحیت محدود ہے، چوہدری شجاعت سے کاغذ پر انگوٹھا لگوایا گیا۔

آصف زرداری سے متعلق سوال پر رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا یہ ملک زرداری سیاست کا حامل نہیں ہو سکتا، زرداری صاحب کو پنجاب سمیت پاکستان بھر میں نفرت کی نظرسے دیکھا جاتا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا عمران خان نہیں چاہتے کہ ان کو دوبارہ اقتدار دیا جائے لیکن وہ ملک میں شفاف الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا طاقتور قوتوں سے کہتا ہوں کہ پاکستان کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں۔