ارطغرل غازی کے اداکار کی بھارتی گانے میں انٹری

Turkey Actor
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ میں ’توتکین‘ کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار اوگور گنز کی بھارتی گانے میں انٹری دیکھ کر مداح خوش ہوگئے۔

تُرک اداکار اوگور گنز نے تانیا سنگھ کے ساتھ گانے ’وہ بیتے دن‘ کی میوزک ویڈیو میں اسکرین شیئر کی۔

مشہور ترک اداکار نے ٹی سیریز ہندی میوزک ویڈیو کی تشہیر کے لیے بھارت کا دورہ بھی کیا  جبکہ شوٹنگ ان کے آبائی ملک ترکی میں کی گئی تھی۔ گانے کی ویڈیو میں ایک بھارتی لڑکی اور ایک ترک شخص کی محبت کی کہانی کو پیش کیا ہے جس کی ویڈیو پریم راج سونی نے ڈائریکٹ کی ہے۔

اداکارہ تانیہ سنگھ نے کہا کہ پاپ کلچر کو انڈسٹری میں واپس لانے کی میری خواہش اور مقصد ہے۔ دوسری جانب ریم راج سونی نے کہا کہ یہ گانا اتنا سکون بخش ہے کہ یہ یقینی طور پر ہر کسی کے دل کو چھو لے گا اور تانیہ سنگھ کے ساتھ شوٹنگ ایک متاثر کن سفر تھا۔

واضح رہے کہ 19 جولائی 2022 کو ریلیز ہونے والا یہ گانا اجیت سنگھ نے کمپوز کیا ہے اور گیتانجلی سنگھ نے لکھا ہے۔