خاتون کو شوشل میڈیا، موبائل فون پر ہراسا ں کرنے والا ملزم گرفتار


عرفان ملک :ایف آئی اے سائبر کرائم کی بڑی کارروائی۔ مال روڈ پر ملزم کو ٹریپ ریڈ کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم خواتین کو فیس بک پر دوستی کے بعد بلیک میل کرتا اور جنسی تعلقات قائم نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا تھا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:بولو لاہور 20نومبر 2018    

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو جوہر ٹاؤن کی رہائشی خاتون نے درخواست دی کہ اس کی فیس بک پر ایک لڑکے سے دوستی ہوئی جس کے بعد لڑکے نے خاتون کی تصاویر کو کمپیوٹر کی مدد سے قابل اعتراض بنا کر اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ ایف آئی اے نے جال بچھایا اور ملزم کو مال روڈ پر ایک ہوٹل میں لڑکی سے ملنے کے لیے بلایا گیا۔ ملزم ابھی بیٹھا برگر کھانے ہی لگا تھا کہ ایف آئی اے ٹیم حرکت میں آئی اور ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:نواں کوٹ میں دوست نے دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ایف آئی اے نے ملزم بلاول کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ دوسری جانب ایف آئی اے کی جانب سے خواتین سے اپیل کی گئی کہ کسی کو بھی فیس بک یا دیگر سوشل میڈیا اکاونٹس پر جانے بغیر ایڈ نہ کریں تاکہ ایسی سنگین صورتحال پیدا نہ ہو سکے۔