کپتان انتخابی اننگز کا لاہور کی وکٹ پر اختتام کریں گے

کپتان انتخابی اننگز کا لاہور کی وکٹ پر اختتام کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) عام انتخابات میں صرف دو روز باقی رہ گئے اور  آج انتخابی مہم کا آخری دن ہے،اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں،جگہ جگہ جلسے اور کارنرز میٹنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے، ہر امیدوار الیکشن جیتنے کیلئے تیار ہے ،  عمران خان اپنی طوفانی انتخابی مہم کا اختتام آج لاہور میں کریں گے۔

خبر پڑھیں۔۔۔کونسا ووٹ گنتی میں شامل، کونسا خارج ہوگا؟

تفصیلات کے مطابق انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے، تحریک انصاف اپنی انتخابی مہم کا اختتام کپتان کے حلقے میں کرے گی۔ پہلے یہ طے تھا کہ انتخابی مہم کا اختتام اسلام آباد میں کیا جائے گا لیکن اسے تبدیل کر دیا گیا۔ عمران خان آج شام ساڑھے چھ بجے این اے 128 میں جلو موڑ پر اپنے کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے۔ کپتان آٹھ بجے این اے 125 ڈاکٹر یاسمین راشد کے حلقے میں داتا دربار کے سامنے خطاب کریں گے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔الیکشن کمیشن نے زائدالمعیاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی

پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی رات نو بجے این اے 134 ظہیر عباس کھوکھر کے چوک واپڈا ٹائون حلقے میں کھلاڑیوں سے مخاطب ہو نگے۔ انتخابی مہم کا اختتام کپتان سب سے آخر میں رات دس بجے اپنے حلقہ 131 میں کریں گے۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔الیکشن ڈے پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے رات بارہ بجے کے بعدانتخابی مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔ انتخابی امیدوار آج رات 12 بجے کے بعد میڈیا پر آکر تقریر بھی نہیں کرسکیں گے۔