الیکشن کمیشن نے زائدالمعیاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی

الیکشن کمیشن نے زائدالمعیاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) عام انتخابات 2018 میں ووٹرز کیلئے بڑی خوشخبری، الیکشن کمیشن نے زائدالمعیاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی مگر کوئی  شخص فوٹو کاپی پر ووٹ کاسٹ نہیں کرسکے گا۔

خبر پڑھیں۔۔الیکشن قریب آتے ہی لاہور پر بڑا خطرہ منڈلانے لگا
 تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے زائد المعیاد قومی شناختی کارڈ کے حامل افراد کے لیے سہولت دیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ عام انتخابات کے دوران اگر کسی ووٹر کا زائد المیعاد شناختی کارڈ ہوا اور وہ کسی وجہ سےاپنا شناختی کارڈ دوبارہ نہیں بنوا سکا تو اسے اپنے اصل شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالنےکی اجازت ہوگی۔

خبر پڑھنامت بھولیں۔۔۔الیکشن ڈے پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی

دوسری جانب نادرا نے آج شناختی کارڈ کی ترسیل کیلئے ڈسٹری بیوشن کا ﺅنٹرز کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔نادرا تمام درخواست گزاروں سے پرانے شناختی کارڈ ضبط نہیں کر رہا ہے، 16 جولائی کو نارمل پراسس ہونے والے شناختی کارڈ 25 جولائی کو 2 بجے تک دیئے جائیں گے، جبکہ 20 جولائی کو ایگزیکٹو کیٹیگری میں پراسس ہونے والے شناختی کارڈ 25 جولائی 2 بجے تک ملیں گے۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔۔مشکلات میں گھری مسلم لیگ (ن) کیلئے ایک اور بری خبر

واضح رہے کہ سنگل شفٹ والے نادرا سنٹرز کارڈز کی ترسیل کے لیے آج شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔ 25 جولائی کو بھی 2 بجے تک تمام نادرا دفاتر کھلے رہیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer