کونسا ووٹ گنتی میں شامل، کونسا خارج ہوگا؟

کونسا ووٹ گنتی میں شامل، کونسا خارج ہوگا؟
کیپشن: City42 - Vote
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)کونسا ووٹ گنتی میں شامل، کونسا خارج ہوگا، الیکشن کمیشن کی جانب سے طریقہ کار طے پاگیا۔ آفیشل کوڈ مارک اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر کے دستخط کے بغیر بیلٹ پیپر خارج کردیئےجائیں گے۔ 

خبر پڑھیں۔۔۔الیکشن کمیشن نے زائدالمعیاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی
 
الیکشن کمیشن کے عام انتخابات کے حوالے سے طے کردہ طریقے کار کے مطابق واٹر مارک والے بیلٹ پیپر کےعلاوہ دوسرا پیپر گنتی سے خارج ہوگا۔ مخصوص 9 خانوں والی مہر کے علاوہ دوسری مہر والا پیپر گنتی سے باہر ہوگا۔ایک سے زائد امیدواروں کے نشان پر 9 خانوں والی مہر لگی ہو تو ووٹ تصور ہوگا جبکہ 2 امیدواروں کے خانوں میں برابر کی مہر لگا بیلٹ پیپر گنتی سے باہر ہوگا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔الیکشن ڈے پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی

ذرائع کے مطابق نو خانوں والی مہر کسی امیدوار کے خانے میں زیادہ، دوسرے میں کم ہو تو قبول ہوگا۔ ایک ہی امیدوار کے نشان پر ایک سے زائد بار مہر والا پیپر گنتی میں شامل ہوگا۔