الیکشن ڈے پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی

الیکشن ڈے پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی
کیپشن: City42 - Weather
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب، قیصرکھوکر) محکمہ موسمیات نے آج سے 26  جولائی تک موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی، ایم ڈٰی واسا نے افسران اور عملے کو الرٹ جاری کر دیا، بارش سے25 جولائی کو پولنگ کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔عمران خان بمقابلہ خواجہ سعد رفیق ، این اے 131 کا الیکشن کون جیتے گا؟ سٹی 42 نے پتا لگا لیا

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ 22 سے 26 جولائی تک تیز بارش ہوگی۔ مشینری اور سٹاف چوکنگ پوائنٹس پر موجود رہے گا۔ فیلڈ سٹاف ہائی الرٹ رہے گا۔ پولنگ ڈے پر پولنگ اسٹیشنز کے اطراف میں بھی نکاسی آب کا انتظام کیا جائے گا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔مشکلات میں گھری مسلم لیگ (ن) کیلئے ایک اور بری خبر

محکمہ بلدیات نے تمام ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ کو خط بھی لکھا ہے کہ الیکشن والے دن بارش سے نمٹنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں۔ پنجاب میں 190 پولنگ اسٹیشن ٹینٹ کے اندر بنائے جائیں گے۔ جہاں پر نہ عمارت ہوگی اور نہ ہی پانی یا بجلی کی سہولت ہوگی۔ محکمہ بلدیات نے ان پولنگ اسٹیشن پر خاص طور پر انتظامات کی ہدایت کی ہے۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔الیکشن قریب آتے ہی لاہور پر بڑا خطرہ منڈلانے لگا

علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ 25 جولائی کو بارش کی پیش گوئی کے باعث اقدامات اور پلان تیار کیا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer