سٹی 42: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے بسنت فیسٹیول کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اہم فیصلے کردیے ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا بسنت کو محفوظ بنانےکیلئے تمام ادارے کام کر رہےہیں، لاہور میں ٹریفک کیلئے بہترین پلان بنایا گیا ہے۔پنجاب کےعوام سےخوشی کا ماحول چھین لیا گیا تھا۔پنجاب کےعوام کو خوشیاں لوٹائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت کو بھرپورطریقےسےاجاگر کریں گے۔بہار کی آمد کی خوشی میں بسنت کا تہوار صدیوں سےمنایاجارہا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ 6سے8فروری تک لاہورمیں بسنت منائی جائےگی،10لاکھ موٹرسائیکلوں کو ڈورسےبچنےکیلئےوائر مفت فراہم کررہےہیں۔ بسنت سے پہلے پتنگ بازی پر621مقدمات درج ہوئے۔ ڈور اورپتنگ کےسائز کی خلاف ورزی پر سخت سزا ہوگی۔پنجاب میں دنگے فساد اورانتشار کاماحول ختم کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بسنت کے دوران چرخی ڈور کی اجازت نہیں ہوگی۔غلط ڈوراستعمال کرنےپر5سال سزااورجرمانہ ہوگا۔ریڈزون میں بغیر سیفٹی راڈموٹرسائیکل کےداخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مریم نواز نے کہا کہ 35انچ سےبڑی پتنگ کی اجازت نہیں ہوگی، 40انچ سےبڑے گڈے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ بسنت سےپہلے پتنگ بازی پر20لاکھ روپےجرمانہ ہوگا۔شہر میں100کےقریب ٹریفک پولیس کےکیمپس لگائےجائیں گے ۔ بسنت کےدوران عوام کو فری ٹرانسپورٹ فراہم کی جائےگی۔24روٹس پر 500بسیں اوررکشےمفت چلائے جائیں گے۔
بسنت کےدوران2کنٹرول روم قائم کئے جائیں گے۔ڈرون کیمروں اور سیف سٹی کی مددسےمانیٹرنگ کی جائےگی۔عوام کیلئےبسنت کو خوبصورت طریقےسےترتیب دیا گیا ہے۔