ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

25 جنوری سے مزید بارشیں اور برفباری ؛ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

25 جنوری سے مزید بارشیں اور برفباری ؛ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اتوار سے منگل تک ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی  کردی گئی ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 25 جنوری کو ملک کے مغربی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے،26 جنوری کو مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ اپنی لپیٹ میں لے گا۔
25 اور 26 جنوری کے دوران بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔26 سے 27 جنوری کے دوران گلگت بلتستان،کشمیر خیبرپختونخوا میں بھی  بارش اور برفباری کا امکان ہے  ۔
مری گلیات اسلام آباد خطہ پوٹھوہار پنجاب کے مختلف علاقوں میں برفباری ہوگی اور بارش برس سکتی ہے۔