ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمعتہ المبارک: آئی جی پنجاب کا صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

جمعتہ المبارک: آئی جی پنجاب کا صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: جمعۃ المبارک کے موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

 آئی جی پنجاب نے مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور دیگر عوامی مقامات کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں اور کاروباری مراکز کے اطراف پٹرولنگ میں نمایاں اضافہ کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ لا اینڈ آرڈر کا قیام، شہریوں کی جان و مال اور املاک کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

آئی جی پنجاب نے ڈی پی اوز سمیت تمام سینئر پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیلڈ میں موجود رہیں اور سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پولیس افسران کو نماز جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سننے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ سینئر افسران مساجد کے ذریعے عوامی مسائل سن کر ان کے فوری اور مؤثر حل کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو اور امن و امان کی صورتحال برقرار رہے۔