ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ایک کروڑ 63 لاکھ روپے کی ڈکیتی 

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان:ڈاکوؤں نے تاجر کو سرِ راہ روک کر لوٹ لیا، تاجر ایک کروڑ 63 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے محروم ہو گیا۔

 اوکاڑہ کے تھانہ صدر کے علاقہ اڈا کسان کے قریب ڈکیتی کی واردات پتوکی کے رہائشی تاجر محمد ابرہیم کے ساتھ  ہوئی۔ تاجر محمد ابراہم کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کاروبار کے سلسلہ میں رقم کی ریکوری کر کے رقم کے ساتھ  اپنی کار میں جا رہے تھے کہ کار میں سوار چار مسلح ڈاکوؤں نے انہیں روک کر گن پوائنٹ پر ان سے رقم چھین لی جس کی مالیت 1 کروڑ 63 لاکھ روپے تھی۔  مسلح ڈاکوؤں نے تاجر سے نیشنل ہائی وے پر سرعام ڈکیتی کی واردات کی۔ اس واردات کو ایک سی سی تی وی کیمرہ نے ریکارڈ کر لیا۔ فوٹیج میں کار سوار ڈاکوؤں کو واردات کرکے فرار ہوتے ہوئے واضح دیکھا جا سکتا ہے۔

 سی سی ٹی وی فوٹیج پیش کئے جانے کے باوجود  اوکاڑہ تھانہ صدر کی پولیس ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔