ویب ڈیسک : پاکستانی گلوکار علی ظفر ، بجلی بریک ڈاؤن کے دوران بھی مداحوں کو لطف کروانا نہ بھولے۔
علی ظفر نے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ٹوئٹ کو مداحوں سے شیئر کیا جس میں درج تھا کہ’ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ آئی ایم ایف والے قسط ادا نہ کرنے پر پاکستان کا بجلی کا میٹر اتار کر لے گئے ‘۔ گلوکار کی ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین لطف اٹھائے بغیر نہ رہ سکے جس کے بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے علی ظفر کی ٹوئٹ پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری رہا۔
Posted as received
On a lighter note
بریکنگ نیوز !
قسط ادا نہ کرنے پر IMF والے پاکستان کا بجلی کا میٹر اتار کر لے گۓ ۔
????????
— Ali Zafar (@AliZafarsays) January 23, 2023
وزیر توانائی خرم دستگیر کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ ملک بھر میں بجلی کی بحالی کےلیے رات 10 بجے تک ڈیڈلائن مقرر کی ہے، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور سکھر میں بجلی تقسیم کارکمپنیزکوبجلی جزوی بحال کی ہے جب کہ واپڈا اور کے الیکٹرک کو بجلی کی جلد از جلد بحالی کیلئے قریبی رابطے میں ہیں، کوشش ہے کہ طےکردہ ڈیڈلائن سے قبل بجلی بحال کردی جائے۔