بجلی کا بریک ڈاؤن ؛نیپرا نے نوٹس لے لیا

بجلی کا بریک ڈاؤن ؛نیپرا نے نوٹس لے لیا
کیپشن: NEPRA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:نیپرا اتھارٹی نے ملک میں ہونے والے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری علامیے کے مطابق اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی سے رپورٹ طلب کرلی۔نیپرا کا کہنا ہے کہ 2021 اور 2022 میں بلیک آؤٹ اور ٹاور گرنے کے واقعات پر جرمانے کرچکے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کیلئے نیپرا مسلسل ہدایات، سفارشات جاری کرتا رہا ہے۔

@24newshdofficial #24news #pakistan #foryou ♬ original sound - 24newshdofficial

 وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر خان کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا کوئی بڑا فالٹ نہیں آیا، امید ہے آئندہ 12 گھنٹوں میں ملک بھر میں بجلی مکمل طور پر بحال ہو جائے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر خان نے بتایا کہ پاور جنریشن کے وقت ایک ایک میگا واٹ کو دیکھا جاتا ہے کہ اس سے پاور ٹیرف پر کیا اثر پڑے گا اور موسم سرما میں چونکہ بجلی کی طلب کم ہوتی ہے اس لیے سسٹم کو رات کے وقت زیادہ تر سسٹم کو بند کر دیا جاتا ہے اور صبح ایک ایک کر کے سسٹم کو دوبارہ آن کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آج صبح سات بجے کے قریب جب ایک ایک کر کے سسٹم کو آن کیا جا رہا تھا تو اس دوران جامشورو اور دادو کے درمیان فریکوئسی کی کمی کی وجہ سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا بریک ڈاؤن شمال سے جنوب تک آیا ہے اور ہم آہستہ آہستہ جنوب سے شمال کی طرف سسٹم بحال کر رہے، تربیلا اور وارسک سے کچھ سسٹم بحال کرنا شروع کر دیے ہیں۔ خرم دستگیر خان کا کہنا تھا ایک محتاط اندازے کے مطابق اگلے 12 گھنٹوں میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال ہو جائے گی، کوشش ہے اس سے پہلے ہی بجلی کی مکمل بحالی ہو جائے۔