الیکشن کمیشن نے بڑی پابندی لگادی

 الیکشن کمیشن نے بڑی پابندی لگادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تقرریوں  و تبادلوں اور ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر پابندی عائد کردی۔

ای سی پی کے نوٹی فکیشن کے مطابق تمام تقرریاں اور تبادلے کمیشن کی منظوری سے مشروط ہوگی جبکہ تمام صوبائی ادارے شفاف انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کریں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اور کے پی میں تمام ترقیاتی فنڈز منجمد کردیے گئے۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے سابق وزرائے اعلٰی اور وزراء سے سرکاری سہولیات واپس لینے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سابق اعلیٰ حکام کو صرف قانون کے مطابق سکیورٹی فراہم کی جائے جبکہ سابق صوبائی حکام کے ساتھ اضافی سیکیورٹی فوری واپس لی جائے۔نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگراں وزرائے اعلٰی اور کابینہ ایک ماہ میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی۔