ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی عہدے سے فارغ  

Primeminister,princepal secretery,City42
کیپشن: Mohammad khan bhatti,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق  محمد خان بھٹی کا وزیراعلیٰ آفس سے تبادلہ کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ،محمد خان بھٹی کی خدمات واپس پنجاب اسمبلی کے سپرد کردی گئی ہیں اور محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں محمد خان بھٹی کو اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کیا گیا تھا،گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کیا تھا اور انہوں نے رات کو ہی عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

 دوسری جانب  محکمہ خزانہ نے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے شہر گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے فنڈز روک لئے،  محکمہ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فنڈز سسٹم کی خرابی کی وجہ سے روکے گئے ہیں، گجرات اور منڈی بہاؤالدین کو اب فنڈز نگران حکومت سے پوچھ کر جاری کریں گے۔

 خیال رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اربوں روپے گجرات اور منڈی بہاؤالدین کیلئے منظور کئے تھے، اور اس کیلئے صوبے کے دیگر علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز روک لئے گئے تھے۔