ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوفیہ مرزا کا سابق شوہر کیخلاف عدالت سے رجوع

صوفیہ مرزا کا سابق شوہر کیخلاف عدالت سے رجوع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اداکارہ صوفیہ مرزا نے اپنی بیٹیوں کی عدم بازیابی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، ماڈل و اداکارہ خوش بخت مرزا عرف صوفیہ مرزا نے بیرون ملک سے بچے بازیاب کروا کر ان کے حوالے نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔

اداکارہ صوفیہ مرزا کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، دبئی میں پاکستانی سفیر، آئی جی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق شوہر عمر فاروق سے 10 سال قبل شادی ہوئی اور پھر طلاق ہوگئی۔ 

گارڈین عدالت نے جڑواں بچیوں زنیرہ اور زینب کو ماں کے حوالے کرنے کے احکامات دیئے تھے، سابق شوہر بچیوں کو لے کر دبئی فرار ہو گیا، اداکارہ صوفیہ مرزا کی جانب سے کہا گیا کہ عدالت نے نومبر 2020ء کو درخواستگزار کی بیٹیوں کو بازیاب کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے سابق شوہر اور بچیوں کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بھی بلاک کرنے کا حکم دیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی حکم کے باوجود بیٹیوں کو بازیاب نہ کروانے پر سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر فریقین کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ مزید استدعا کی گئی کہ عدالت انٹرپول کے ذریعے بچیوں کو بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔