چڑیا گھر کو شہر سے باہر منتقلی کے معاملے پر ڈی جی سے جواب طلب

چڑیا گھر کو شہر سے باہر منتقلی کے معاملے پر ڈی جی سے جواب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہورہائیکورٹ میں چڑیا گھرکوشہرسےباہرمنتقل کرنے اور جانوروں کی موثر دیکھ بھال کےلیےدائر درخواست پر سماعت، عدالت نے ڈی جی چڑیا گھرکو نوٹس جاری کرتےہوئےجواب طلب کرلیا۔
جسٹس شاہد وحید نےالتمش سعید کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزارکی جانب سےانیق کھٹانہ ایڈووکیٹ نےپنجاب حکومت، ڈی جی چڑیا گھر سمیت دیگرکو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ چڑیا گھرکےجانوروں کی دیکھ بھال کےلیےتقریبا15کروڑ رقم خرچ کی جاتی ہے، جانوروں کو وقت پر کھانا نہیں دیا جاتا، کئی جانوروں کومطلوبہ ماحول فراہم نہیں کیا گیا. اتنی رقم خرچ کرنےکےباوجود جانوروں کی جسمانی حالت کمزور ہے، موثر دیکھ بھال نہ ہونےکی وجہ سے کئی جانور لاغر اور کئی مر چکے ہیں، چڑِیا گھرشہرکے وسط میں ہونے کے باعث آلودگی کا بھی باعث بن رہا ہے، درخواست گزار نےاستدعا کی کہ عدالت جانوروں کی موثر دیکھ بھال اور چڑیا گھرکوشہرسےباہرمنتقل کرنےکا بھی حکم دے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔