ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری

لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات برائے2020-21 کیلئے الیکشن شیڈول جاری، لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات 29 فروری کو ہوں گے۔

الیکشن شیڈول کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار کے انتیس فروری کو ہونیوالےپولنگ کا وقت صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا  جبکہ ایک سےدوبجے دوپہر نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار 29 تا31جنوری تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے۔امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی پڑتال یکم سے 3 فروری تک ہوگی ۔امیدواروں کی عبوری فہرست چار فروری کوجاری ہوگی ۔کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 6فروری جبکہ کاغذات نامزدگی 7 فروری کو واپس لئے جاسکیں گے ۔امیدواروں کے حتمی فہرست 8 فروری کو جاری کی جائے گی۔نامزدگی فارم ایڈمن آفس لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں مقررہ تاریخ پر جمع ہوں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔