بھارتی فلم ’’مانیکا رنیکا‘‘پچیس جنوری کو نمائش کیلئے پیش ہوگی

بھارتی فلم ’’مانیکا رنیکا‘‘پچیس جنوری کو نمائش کیلئے پیش ہوگی
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) بھارتی فلم ’’ مانیکا رنیکا‘‘ دی کوئین آف جھانسی کو شہر لاہور سمیت ملک بھر میں پچیس جنوری کو نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا فلم کا مرکزی کردار بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے ادا کیا ہے۔

امپورٹ پالیسی کے تحت بھارتی فلم  ’’ مانیکا رنیکا‘‘  دی کوئین آف جھانسی کے حقوق تقسیم کار ادارے نے حاصل کرلئے ہیں اور فلم کو بشرط سنسر پچیس جنوری کو شہر لاہور سمیت ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔ فلم بھارت کی ایک باغی ملکہ کی اصل کہانی پر مبنی ہے اور فلم میں اس ملکہ کا کردار اداکارہ کنگنا رناوت ادا کررہی ہیں، فلم ایکشن سے بھرپور ہے جس کی بقیہ کاسٹ میں اداکارانکیتا لوکھنڈے، رچرڈ کیپ اور ڈینی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔