ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ تعلیم پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت 852 ہیڈ ماسٹر بھرتی کرے گا

محکمہ تعلیم پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت 852 ہیڈ ماسٹر بھرتی کرے گا
کیپشن: school
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) محکمہ تعلیم پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت 852 ہیڈ ماسٹر، ڈپٹی ڈی اوز اور سبجیکٹ سپیشلسٹ بھرتی کرے گا، ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے اشتہار دینے کیلئے محکمہ تعلیم کو حکم نامہ جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ ٹیچر، سبجیکٹ سپیشلسٹ اور ڈپٹی ڈی ای اوز گریڈ سترہ اور اٹھارہ میں بھرتی کیے جائیں گے ، گریڈ سترہ میں 176 سکول ہیڈ اور ڈپٹی ہیڈ کو بھرتی کیا جائے گا، گریڈ اٹھارہ میں 144 سکول ہیڈ اور ڈپٹی ڈی اوز بھرتی ہونگے۔

ہائی سکولوں کیلئے 240 سبجیکٹ سپیشلسٹ رکھے جائیں گے، ہائر سیکنڈری سکولوں کیلئے 292 سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ بھرتی ہونگے۔