ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان :سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، ایک خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان :سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، ایک خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع پشین میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرکے ایک خودکش حملہ آور سمیت فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک کردیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک کئے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اوربارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارے گئے دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی کارروائیوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود مزید خوارج کی تلاش اور خاتمے کیلئے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔