ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغان طالبا ن اسلحہ واپس کریں ؛ امریکی صدر

طالبان کو امریکی گاڑیوں اور اسلحہ کے ساتھ پریڈ کرتا دیکھ کر مجھے بہت غصہ آتا ہے؛ ٹرمپ

افغان طالبا ن اسلحہ واپس کریں ؛ امریکی صدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان سے امریکی اسلحہ واپس لینے کا اعلان کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ افغانستان کو امداد دینے پر اعتراض نہیں مگر طالبان سے امریکی اسلحہ واپس لینا ہوگا۔ امریکا افغانستان کو ماہانہ ڈھائی ارب ڈالر امداد دے رہا ہے، طالبان سے اسلحہ واپس لینا ہوگا چاہے اس کے لیے انہیں مزید رقم ہی کیوں نہ دینی پڑے۔ طالبان کو امریکی گاڑیوں اور اسلحہ کے ساتھ پریڈ کرتا دیکھ کر مجھے بہت غصہ آتا ہے۔ امریکا سے اچھا اور نیا فوجی سازو سامان تو طالبان کے پاس رہ گیا ہے اور طالبان ٹینکوں، گاڑیوں، ہتھیاروں اور جدید ٹیکنالوجی سمیت امریکی فوجی سامان فروخت کررہے ہیں۔

انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھیں اور سازوسامان کی واپسی کے لیے اقدامات کریں۔

 ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی کئی بار افغانستان سے امریکی فوجی سازو سامان کی واپسی کا ذکر کرچکے ہیں۔افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی فوجی سازوسامان میں فوجی گاڑیاں، جدید ہتھیار اور طیارے شامل ہیں، پینٹاگون کے مطابق اس فوجی سازوسامان کی مجموعی مالیت 7 ارب ڈالر سے زائد ہے۔