ویب ڈیسک: دبئی میں پاک بھارت کا بڑا ٹاکرا آج ہوگا، کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا، قومی ٹیم نے کچھ دیر قبل پریکٹس کی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی دبئی اسٹیڈیم پہنچے اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔
کرکٹ میچوں میں ایک نیا جوش اور ولولہ پاکستان اور بھار ت کے درمیان میچوں سے عروج پر پہنچا اور ان دو روایتی حریفوں کے درمیان میچوں کو نہ صرف دونوں ملکوں کے شائقین دیکھتے ہیں بلکہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے شائقین بھی پاک بھارت مقابلوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں جب کہ ان ایشیائی حریفوں کے درمیان ورلڈکپ کے میچوں سمیت دیگر ایک روزہ مقابلوں کے نتائج کیا رہے آئیے ان پر نظر ڈالتے ہیں۔
پاکستان اور بھارت ایک روزہ میچز میں 126 بار ایک دوسرے کے سامنے آئے جس میں پاکستان 72 میچوں میں فاتح رہا اور بھارت کے حصے میں صرف 50 فتوحات آئیں جبکہ 4 مقابلے بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوگئے۔
ایڈیلیڈ کے جس میدان میں دونوں ملک ورلڈکپ کے میچ میں ٹکرائیں گے اسی میدان میں اس سے قبل دونوں کے درمیان ایک ٹاکرہ اور بھی ہوا ہے جس میں بھارت نے 48 رنز سے فتح اپنے نام کی تھی۔
اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری معرکہ بنگلہ دیش کے میدان میں ایشیا کپ کے دوران 2 مارچ 2014 میں ہوا جس میں شاہینوں نے بھارتیوں کو شکست کی دھول چٹائی۔