سٹی42: پتہ چلا ہے کہ اسرائیل کی فوج حماس کے لیڈر یحیٰ سنوار کو حماس کے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کے اندر گھس کر دیہاتی علاقوں میں قتل عام کرنے سے چھ دن پہلے مارنے کی اجازت طلب کر رہی تھی۔ شین بیت کے سربراہ کے سات اکتوبر سے پہلے نیتن یاہو پر حماس کے خلاف کارروائی کرنے کا دباؤ ڈالے جانے کے متعلق رپورٹ میڈیا میں آنے کے بعد بتایا جا رہا ہے کہ نیتن یاہو نے شین بیت کے سربراہ رونن بار کو یرغمالیوں کے مذاکرات سے الگ کر دیا ہے اور وہ انہیں برطرف کرنے والے ہیں۔
چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق، سکیورٹی ایجنسی شن بیت کے سربراہ رونن بار نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کے قتل کی منظوری 1 اکتوبر 2023 کو، حماس کے حملے اور قتل عام سے چھ دن پہلے طلب کی تھی۔ لیکن نیتن یاہو نے اس درخواست کو نظر انداز کر دیا۔
یروشلم میں وزیراعظم کے دفتر نے اس رپورٹ کی تردید کی ہے۔ پرائم منستر آفس کے بیان میں یہ تو تسلیم کیا گیا کہ شین بیت کے سربراہ کی اس تاریخ کو وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات ہوئی تھی، غزہ اور حماس کے ایشوز پر بات بھی ہوئی تھی، لیکن نیتن یاہو کے دفتر نے دعویٰ کیا کہ نیتن یاہو نے اس میٹنگ میں غزہ میں ٹارگٹ کلنگ کے منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا جب کہ بار(شین بیت کے سربراہ رونن بار) نے درحقیقت کہا کہ اسرائیل حماس کو پرسکون رہنے کے لیے شہری مراعات اور فوائد فراہم کرے۔
چینل 12 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس رپورٹ کیلئے 7 اکتوبر کی ناکامیوں کے بارے میں شن بیٹ کی اپنی تحقیقات سے مواد اخذ کیا گیا ہے، اور یہ کہ تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیکیورٹی سروس نے حماس کے ارادوں کو بالکل غلط سمجھا ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ شن بیٹ نے حماس نخبہ فورسز کو ایک اسٹریٹجک خطرہ نہیں سمجھا جنہوں نے دراصل سات اکتوبر کے حملے کی قیادت کی، ایجنسی کا خیال تھا کہ سرحدی باڑ حماس کی زمینی افواج کے خلاف ایک مضبوط دفاع ہے، ایجنسی دیگر خطرات کے علاوہ حماس کی بحری افواج کے ممکنہ خطرے کے بارے میں بہت زیادہ فکر مند تھی، اور حماس کے 7 اکتوبر کو جنگ شروع کرنے سے چند گھنٹے قبل جب اشارے مل رہے تھ کہ حملہ ہونے والا ہے،ایجنسی کو تب بھی احساس نہیں تھا کہکیا ہونے والا ہے۔
شن بیت کے یکے بعد دیگرے سربراہان یورام کوہن، نداو ارگمان اور بار نے تسلیم کیا کہ حماس مضبوط ہو رہی ہے، تاہم، اور برسوں سے نیتن یاہو پر زور دیا کہ وہ سنوار اور محمد ضیف کے قتل کی اجازت دیں۔ سات اکتوبر کےقتل عام اور اغوا کی کارروائیوں کے بعد اسرائیل نے ان دونوں کو گزشتہ سال مارا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’’لیکن( شین بیت کے دباؤ کے جواب میں) نیتن یاہو نے خاموشی کے بدلے خاموش رہنے کے آئی ڈی ایف کے موقف کو ترجیح دی۔
چینل 12 کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی سروس نے نیتن یاہو کی قطر کو غزہ میں رقم بھیجنے کی ترغیب دینے کی پالیسی کی بھی سخت مخالفت کی۔
ٹی وی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے پہلے کے سال میں، بار نے نیتن یاہو کو اسرائیل میں "عدالتی تبدیلی"، اور اسرائیل کے دشمنوں کی ممکنہ حوصلہ افزائی کے خطرات سے بھی خبردار کرنے کی کوشش کی، لیکن نیتن یاہو نے اسے نظر انداز کر دیا۔
شن بیت نے ستمبر 2023 کے اوائل میں غزہ میں مہم کے لیے تیاری کے معاملے پر ایک بحث کا انعقاد کیا، جس میں IDF کے آپریشنز افسران نے بھی شرکت کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حماس کے حملے کے امکان پر بات نہیں کی گئی، لیکن یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارہ گرم ہو رہے ہیں اور اس کے لیے تیاری کو بڑھانا ہوگا۔
بار نے نیتن یاہو کے ساتھ سیکیورٹی چیفس کی میٹنگ بھی طلب کی۔ ستمبر کے وسط میں، انہوں نے متنبہ کیا کہ "ہم ایک کثیر محاذ کی مہم کے راستے پر ہیں۔"
1 اکتوبر کو، نیتن یاہو نے سیکورٹی چیفس کی میٹنگ کی، رپورٹ آگے بڑھتی ہے، "جس میں بار نے سنوار کو قتل کرنے کی سفارش کی۔ "وزیراعظم نے درخواست کو نظر انداز کر دیا"۔
وزیر اعظم کا دفتر اس رپورٹ کو "مکمل جھوٹ" قرار دیتا ہے اور دعویٰ کرتا ہے کہ "معاملہ اس کے برعکس ہے۔"
چینل 12 کی رپورٹ پر پی ایم آفس کے بیان میں اس بات کی تو تصدیق کی گئی ہے کہ یکم اکتوبر کو غزہ کے حوالے سے نیتن یاہو کی سربراہی میں سکیورٹی سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں، یہ نیتن یاہو کا آفس کہتا ہے، (شین بیت کےسربراہ) بار نے "سکون خریدنے کے بدلے حماس کو شہری فوائد دینے کی سفارش کی۔"
بار نے درحقیقت کہا کہ "غزہ میں [جنگ کے ایک اور دور کو روکنے کے لیے غزہ اور لبنان میں ٹارگٹڈ حملے نہیں کیے جانے چاہئیں،" PMO کا یہ دعویٰ چینل 12 کی رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے۔
اس کے برعکس، پی آیم آفس کا دعویٰ ہے کہ، نیتن یاہو نے میٹنگ میں "غزہ میں حماس کی قیادت کو ختم کرکے کشیدگی میں اضافے کا منظرنامہ" تجویز کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 3 اکتوبر کو بار نے یہ پختہ اندازہ پیش کیا کہ حماس اسرائیل کے خلاف تنازع کے ایک اور دور سے بچنے کے لیے کوشاں ہے اور یہ سکون کچھ وقت کے لیے برقرار رکھا جا سکتا ہے "اگر اسرائیل نے غزہ کو اقتصادی افق دیا"۔
اسی دوران شین بیت کے سربراہ کو ہٹانے کی تیاری
نیتن یاہو کے بارے میں بڑے پیمانے پر اطلاع دی گئی ہے کہ وہ بار کو برطرف کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، اور انہیں یرغمالی جنگ بندی کے جاری معاہدے پر بات چیت کرنے والی ٹیم سے ہٹا دیا ہے۔