ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ نے سائفر کی تحقیقات کیلئے چیمبر اپیلوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا

 سپریم کورٹ نے سائفر کی تحقیقات کیلئے چیمبر اپیلوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مبینہ بین الاقوامی سازش کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت گرانے کے معاملے میں سپریم کورٹ نے سائفر کی تحقیقات کے لیے چیمبر اپیلوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گزشتہ روز سائفر کی تحقیقات کے لیے دائر اپیلوں پر سماعت کی تھی۔ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ، نعیم الحسن اور طارق بدر نے سائفر کی تحقیقات کے لیے چیمبر اپیلیں دائر کی تھیں۔

عدالتِ عظمیٰ کے تحریری حکم نامے کے مطابق سپریم کورٹ ایگزیکٹیو کے اختیارات میں مداخلت نہیں کر سکتی، آرٹیکل 175/3 عدلیہ کو ایگزیکٹیو سے الگ کرتا ہے۔ سپریم کورٹ کا اپنے تحریری حکم نامے میں کہنا ہے کہ عدلیہ اور ایگزیکٹیو کو ایک دوسرے کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس وقت کے وزیرِ اعظم عمران خان کے پاس سائفر کی تحقیقات کرانے کا اختیار تھا، سائفر خارجہ امور میں آتا ہے جو وفاقی حکومت کا معاملہ ہے۔ سپریم کورٹ کے تحریری حکم نامے کے مطابق درخواست گزار سائفر سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کو ثابت نہیں کر سکے۔

عدالتِ عظمیٰ کا تحریری حکم نامے میں یہ بھی کہنا ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے تینوں چیمبر اپیلیں مسترد کی جاتی ہیں۔