وٹس ایپ نے وائس نوٹ فیچرز  میں بڑی تبدیلیاں کردیں

whatsapp voice note
کیپشن: whats app logo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  سوشل میڈیا میسجنگ پلیٹ فارم وٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ ورژن کے لیے وائس نوٹ فیچر میں بڑی تبدیلیاں متعارف کرادیں۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق  اپ ڈیٹ فیچر کے تحت صرف ان وائس نوٹ پر کام کرے گا جو کسی کو براہ رات بھیجے جائیں گے۔

 اسی طرح وائس نوٹ کے آئکون کا رنگ، جو کہ عام طور پر پیلا ہوتا ہے، اب جب بھی صارف کوئی نوٹ یا ساؤنڈ کلپ فارورڈ کریں گے تو  یہ نارنجی رنگ  میں ظاہر ہوگا۔

وٹس ایپ اب فارورڈ کیے گئے وائس نوٹ اور آڈیو فائلوں کے درمیان فرق کرنے کے لیے مختلف آئیکنز کا استعمال کرے گا۔

فارورڈ کیے گئے وائس نوٹ میں اب وائس ویوفارمز شامل ہوں گے لیکن صرف اس صورت میں جب اسے واٹس ایپ کے اس ورژن کا استعمال کرتے ہوئے ریکارڈ کیا گیا ہو جہاں یہ فیچر فعال ہو۔

واٹس ایپ نے حال ہی میں وائس نوٹ پلے بیک کی رفتار کو کم یا تیز کرنے کے مختلف آپشنز متعارف کرائے ہیں۔

اس کے علاوہ فارورڈ کئے گئے وائس نوٹوں میں بھی یہ  خاصیت پائی جائے گی، لیکن یہ آڈیو فائلوں کے لیے دستیاب نہیں ہوگی۔