( عثمان علیم ) اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیاں سلیم کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی، تحصیل کینٹ موضع للو میں تیس لاکھ مالیت کی سات کنال 16 مرلے اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کروا لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے آپریشن کرکے سرکاری زمین پر قابض قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تیس لاکھ مالیت کی سات کنال 16 اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کروالیا گیا۔
کارروائی تحصیل کینٹ کے موضع للو میں کی گئی، آپریشن میں ریونیو، ایم سی ایل اور پولیس کا عملہ بھی شریک ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم کا کہنا ہے کہ سرکاری زمین پر بااثرافراد نے قبضہ جما رکھا تھا، شکایات موصول ہونے پر فوری طور پر آپریشن کرکے سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ واگزار کروایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی ہدایات پر قبضہ مافیا گروپوں کے خلاف کارروائی جاری رہیں گی۔