مشہوربرانڈ فونیکس کی نئی بیٹریز لانچ

مشہوربرانڈ فونیکس کی نئی بیٹریز لانچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)بیٹریزکی دنیاکامعروف اورمعتبربرانڈفونیکس بیٹریز کی نئی ورلہ بیٹریز کی لانچ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق رائل پام اینڈگالف کنٹری کلب میں فونیکس کی نئی ورلہ بیٹریز کی لانچنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا،چیف ایگزیکٹیوآفیسرفونیکس جاوید اقبال صدیقی،ڈائریکٹرزاور ملک بھر سے ڈیلرزکی بڑی تعداد نے رنگا رنگ تقریب میں شرکت کی،پاپ میوزک کے تڑکے اورکامیڈینز کی شرارتوں نےتقریب کو چار چاند لگا دیئے،ڈیلرزنےلانچنگ تقریب کو خواب انجوائے کیا۔

سی ای او فونیکس جاوید اقبال نےکہاکہ فونیکس ورلہ بیٹریزکوصارفین کی ضروریات کومدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیاگیاہے،خاص طور پر یو پی ایس کیلئے نہایت فائدہ مندہیں اورلیکج جیسے مسائل سےچھٹکارا مل سکے گا،ڈائریکٹرمحمدذیشان نےکہاکہ مارکیٹ میں فونیکس ورلہ بیٹریز کا کوئی ثانی نہیں۔

اس موقع پر فونیکس بیٹریزکےچیف ایگزیکٹیوآفیسر جاویداقبال نےملک کےطول وعرض سےآئےڈیلرزمیں بیش بہا قیمتی انعامات بھی تقسیم کیے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer