بلدیاتی الیکشن کب ہوگا؟ پی ٹی آئی رہنما نے بتادیا

بلدیاتی الیکشن کب ہوگا؟ پی ٹی آئی رہنما نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: تحریک انصاف نے  مینارِ پاکستان کے سائے تلے پنڈال سجا لیا، پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کہتے ہیں کہ مینار پاکستان کے سائے تلے ملکی سیاسی تاریخ کا عظیم الشان تنظیمی کنونشن ہوگا، صوبے کے مرکزی حصے سے یونین کونسل کی سطح تک مقرر کردہ ذمہ داران شرکت کرینگے۔


پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چودھری نے کنونشن کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دے دی ہے، مینار پاکستان پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ آج 23 فروری کو ایک تاریخی اور روشن دن ہوگا۔سنٹرل پنجاب ریجن کے طول و عرض سے کارکنان و ذمہ داران کی بڑی تعداد مینار پاکستان کے سائے تلے جمع ہوگی،تنظیمی کنونشن میں صوبائی و تنظیمی قیادت بھی شرکت کریں گے۔

چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سنٹرل پنجاب کے ذمہ داران سے حلف لیں گے، اعجاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان تحریکِ انصاف کے تنظیمی ڈھانچے کی تکمیل کے بعد اگلے اہداف کی جانب بڑھیں گے، ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ابھی نوعمر ہیں، انکی بلاوجہ کی تنقید کو اہمیت نہیں دینی چاہئے، پاکستان تحریک انصاف نوجوان قیادت پر یقین رکھتی ہے مگر قیادت ایسی ہو جو اپنے بل بوتے اپنی شناخت بنائے۔

بلدیاتی انتخابات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے معاملات تاخیر کا شکار ہورہے ہیں مگر امید ہے رمضان کے بعد الیکشن کا پہلا مرحلہ شروع ہوجائے گا۔
 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer