ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسافر طیارہ گر کر تباہ، 5افراد ہلاک 

مسافر طیارہ گر کر تباہ، 5افراد ہلاک 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: میکسیکو کی بحریہ کا چھوٹا طیارہ امریکی ریاست ٹیکساس میں ساحل پر گِر کر تباہ ہوگیا، جس کے باعث ایک بچے سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

 امریکی میڈیا کے مطابق چھوٹا طیارہ مریض اور سات دیگر افراد کو ہیوسٹن ایئرپورٹ کی طرف لے کر جارہا تھا کہ گیلوِسٹن بے میں گر کر تباہ ہوا۔ امریکی کوسٹ گارڈ کے اہلکار نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ حادثہ گزشتہ رات پیش آیا، ایک مسافر ابھی تک لاپتہ ہے۔

 ابتدائی طور پر امریکی کوسٹ گارڈ نے بتایا تھا کہ 4 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے لیکن بعد میں وضاحت کی گئی کہ اُن میں سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

 دوسری جانب میکسیکو کی بحریہ نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ طیارے میں 8 افراد سوار تھے جس میں 4 بحریہ کے عملے کے ارکان اور 4 شہری شامل تھے۔